رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی نے کہا ہے کہ امریکہ خطے سے نکل کر اسے علاقائی ممالک پر ہی چھوڑ دے۔
یہ بات 'علی اکبر ولایتی' جو ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ہیں، نے دیرپا تجربہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات اور شرائط کے تحت یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔
ولایتی نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کو ضمانت دینی ہوگی کہ وہ ایرانی تیل کی خریداری کریں گے اور بینکاری شعبے میں مشکلات کا ازالہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی انحصار سے نکلنے کے لئے ہمیں دنیا کے مشرقی علاقے پر توجہ رکھنی ہوگی۔ چین نے پابندیوں کے دور میں اربوں ڈالر کے حساب سے ایران کے ساتھ لین دین کیا۔ قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات کے مطابق بھی ہمیں مشرقی ریاستوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر نے گزشتہ دنوں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ ایران جوہری معاہدے میں میزائل پروگرام اور خطے میں ایران کے کردار کو شامل کرنا ہوگا جبکہ روسی صدر واضح طور پر کہا کہ میزائل اور علاقائی مسائل کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جان لے ایران کی میزائل طاقت اور خطے میں اثر و رسوخ کا سلسلہ جاری رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/