رسا نیوز ایجنسی کی دنیا نیوز سے رپورٹ کے مطابق، کے مطابق بھارت میں مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے ،حال ہی میں شمالی ریاست اتراکھنڈ میں مسلم لڑکے کو مشتعل ہجوم سے بچانے والے سکھ پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاں سکھ پولیس اہلکار کی تحسین کی جارہی ہے تو دوسری طرف ہندو انتہا پسند انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
سکھ پولیس اہلکار جگندیپ سنگھ کی یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ تاہم ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کہ بعد حکومت نے انہیں چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ اس حوالے سے جگندیپ کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنا فرض نبھا رہا تھا۔ اگر میں وردی میں نہ بھی ہوتا تو بھی میں ایسا ہی کرتا اور ہر انڈین کو یہی کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ انتہا پسندوں کے حملے کا شکار ہونے والے مسلم نوجوان پر ہندو لڑکی سے ملنے مندر آیے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰