07 June 2018 - 16:59
News ID: 436188
فونت
حرم مطہر رضوی میں منعقد ہے؛
عالمی روز قدس کی مناسبت سے مختلف ممالک سے مسلم عظیم شخصیتوں کا قدس شریف کی آرزوں کی حمایت میں بروز بدھ ۶/ جون کو حرم مطہر رضوی میں اجتماع منعقد ہورہا ہے ۔
حرم مطہر رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے مدیرکی کوشش سے قدس شریف کی آرزو ں کی خاطر  اور فلسطین کے مظلوم عوام سے ہمدردی کے لیے اور امریکہ کے سفارت خانے کے شہر قدس منتقل ہونے اور اسرائیلی صیہونیزم حکومت کے ظلم و زیادتی پر اعتراض کرتے ہوئے دنیابھر کے خصوصا عرب ممالک اور برصغیر عظیم کی شخصیتوں کا حرم مطہر رضوی کے صحن قدس میں شام 5 بجے عظیم اجتماع منعقد ہے۔

اس اجتماع میں خبرگان رہبری کونسل کے رکن آیت اللہ محسن حیدری اور مصر کی الازہر یونیورسٹی کے استاد عالم اہل سنت جناب فرحات ابن وادی تقاریر فرمائیں گے اور عرب و اردو زبان کے نامور شعراء اشعار پڑھ کر اس پروگرام کو رونق بخشیں گے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬