‫‫کیٹیگری‬ :
11 June 2018 - 16:00
News ID: 436245
فونت
حضرت ‌آیت الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے ماہ مبارک "رمضان" کو شیطان پرمسلط ہونے کا مہینہ بتایا اور کہا: یہ ایک سچائی ہے کہ اس ماہ میں انسان، شیطان پر مسلط ہوجاتا ہے ، شیطانی یادیں اس سے دور ہوجاتی ہیں اور وہ شیطان کے پیروی نہیں کرتا ۔
آیت‎الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق،  مفسر عصر حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے اپنی کتاب "حکمت عبادات " میں رسول خدا(ص) کے خطبہ شعبانیہ کے ٹکڑے کی شرح کرتے ہوئے کہا: رسول خدا (صلی الله علیه و آله و سلم) نے خطبہٴ شعبانیّہ میں فرمایا کہ «قد أقبل إلیكم شهر الله بالبركة والرحمة والمغفرة»، یعنی ماه رمضان، بركت ، رحمت اور مغفرت لاتا ہے ، جس کا اس ماہ سے دوستانہ ہوگا اس ماہ کی بركتیں ، رحمتیں اور مغفرت اس کے شامل حال ہوگی ۔

انہوں ںے مزید کہا: حضرت(ص) نے فرمایا: «وأرْبَحنا أفضل أرباح العالمین» اس ماہ میں حاصل ہونے والے منافع کی مقدار اس قدر زیادہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی گوشہ میں کوئی بھی تاجر اس مقدار میں فائدہ نہیں اٹھا سکا ، انسان ایک ایسا مسافر ہے آخرت کا سفر جس کے روبرو ہے ، اس ھمیشگی سفر کا زاد راہ بھی روزہ جیسی چیز ہی قرار پاسکتی ، اس ماہ میں انسانوں کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، اس حوالہ سے اگر رمضان بہترین موقع ہے تو بہترین منفعت کا وقت بھی رمضان ہی ہے ۔

مفسر عصر قران کریم نے ماہ مبارک "رمضان"  کو شیطان پرمسلط ہونے کا مہینہ بتایا اور کہا: رسول اسلام نے مزید فرمایا «السّلام علیك مِن ناصرٍ أعان علی الشّیطان وصاحبٍ سهّل سُبُل الإحسان»؛ سلام ہو تجھ پر اے دوست جس نے شیطان پر ہمیں مسلط ہونے میں مدد کی ، یہ ایک سچائی ہے کہ اس ماہ میں انسان شیطان پر مسلط ہوجاتا ہے ، شیطانی یادیں اس سے دور ہوجاتی ہیں اور وہ شیطان کے پیروی نہیں کرتا ۔

انہوں نے مزید کہا: اے رمضان تو میرا اچھا دوست تھا کہ جس کے ذریعہ ہم شیطان پر کامیاب رہے ، فقط یہی نہیں کہ ہم نے شیطان کی پیروی نہیں کی بلکہ ہم نے نیک راہوں کو بھی بخوبی طے کیا ، ہم دیگر مہینوں میں نیک اعمال کی انجام دہی میں مشکلات سے روبرو ہوتے ہیں مگر اس ماہ میں ہم نے بڑی آسانی کے ساتھ نیک اعمال کی منزلیں طے کرڈالیں ، اے رمضان تو نے مدد کی کہ ہم اس راستہ کو آسانی سے طے کرسکیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬