11 June 2018 - 17:30
News ID: 436246
فونت
ماہ مبارک رمضان کے آخری ایام کی دیگر ایام سے کہیں زیادہ فضیلت ہے اور ان ایام کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ۔
رمضان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ماہ مبارک رمضان وہ مہینہ ہے جس میں ائمہ معصومین علیهم ‌السلام سے کثیر دعائیں منقول ہیں جس میں مختلف گوشہ پائے جاتے ہیں، بعض مطالبات اور درخواستیں مشترک ہیں جیسے حج کی توفیق، بعض دعاوں میں آیا ہے کہ «اللّهم ربّ شهر رمضان... و ارزقنی حجّ بیتک الحرام فی عامی هذا و فی کل عام...» یہ وہ دعا ہے جو ماہ مبارک رمضان شبوں کے لئے وارد ہوئی ہے ۔


حج اور ماه رمضان کا رابطہ

حج اور ماه رمضان میں کونسا رابطہ ہے جس کا رمضان کی مختلف دعاوں میں تذکرہ ہے ، نعمت حج عطا کرنے کی مختلف دعاوں میں تاکید کی گئی ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: ماہ مبارک رمضان کی دعاوں میں حج کی توفیق عطا کرنے کی اتنی زیادہ تکرار ہے کہ شاید خداوند متعال اپنی ضیافت کے مدت کو طولانی کرنا چاہتا ہے کہ جس کا آغازماہ مبارک رمضان اور آخر اعمال حج کی انجام دہی ہے ، کئی ماہ کی اس مہمانی کے دو مرحلے ہیں ، سب سے پہلے میزبان اپنے مہمان سے کہتا ہے کہ تم اپنے مطالبات بیان کرو اور دوسرے مرحلہ میں میزبان اپنے مہمان کی درخواست کردہ چیز کو حوالے کرتا ہے ، لہذا ماه مبارک رمضان کی مہمانی کا مقصد حج بیت اللہ کی مہمانی ہے ۔ ماہ رمضان میں میزبان یعنی خداوند متعال اپنے مہمان کو جو بندے ہیں نعمت حج طلب کرنے کی تاکید کرتا ہے کہ مجھ سے حج کی نعمت طلب کرو مگر حج میں طلب کی گفتگو نہیں ہے بلکہ عطا کی ہے ۔ (جرعه‌ای از صهبای حج/ص44)

 

                                                      


ماه مبارک رمضان کے آخری ایام کی اهمیت

معمولا شب ھای قدر کے بعد لوگوں میں وہ شوق و جزبات نہیں رہ جاتے جو اس ماہ کے گذشتہ دنوں میں تھے اور ممکن ہے الٹی گنتیوں کا آغاز بھی ہوگیا ہو جبکہ ماہ مبارک رمضان کے آخری ایام کی دیگر ایام سے کہیں زیادہ فضیلت ہے اور ان ایام کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ، ان ایام کی اہمیت کی بہت بڑی دلیل ان ایام میں شب قدر کا ہونا اور انہیں آخری ایام میں اعتکاف کے حوالے موجود رسول خدا صلی الله علیه و آله کی سیرت ہے جو خاص اہمیت کی حامل ہے ۔

ماہ مبارک رمضان کے تمام ایام کے لئے نازل ہونے والی دعاوں کے علاوہ ان ایام کے لئے مخصوص دعائیں نازل ہوئی ہیں کہ جو ان شبوں سے مخصوص ہیں جو ان ایام کی اہمیت کی نشانی ہے ۔

جاری ہے ۔۔۔

/۹۸۸/ ن۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬