رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف اور اس کے خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے منہ کھولا تویہ شریف خاندان کے لوگ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے لیکن مجھے 34 سالہ رفاقت کا خیال آجاتا ہے۔
اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری نثار نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں لہذا انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔
چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صرف 10 خامیاں ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں جب کہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی۔
انہوں نے کہا کہ کارکن الیکشن پر توجہ دیں، بہتر فیصلہ کروں گا جب کہ 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے ورنہ اگر میں نے منہ کھولا تو یہ نواز شریف اور اس کا خآندان کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/