16 June 2018 - 14:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436284
فونت
یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پرایک اور بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔
 میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی العہد نیوز سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر ایک اور بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ مغربی ساحل کے محاذ پر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے وزیردفاع ناصر العدل العاطفی نے صوبہ الحدیدہ میں یمنی فوج کے کمانڈروں اور اعلی افسران سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ یمن کی مسلح افواج پوری طرح سے آمادہ ہیں اور غاصب و جارح قوتوں کی جارحیتوں کے مقابلے کے لئےڈٹی ہوئی ہیں جس طرح سے وہ گذشتہ تین برسوں سے ڈٹی ہیں۔ یمنی وزیردفاع نے کہاکہ ہماری فوج بلند عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی استقامت اور پامردی کو جاری رکھے گی اور یہ ثبات قدم یمنی فوج کی عزت نفس کی علامت ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر علی الموشکی نے بھی الحدیدہ میں فوجی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارح فوجوں اور دشمنوں کو جو الحدیدہ پر قبضہ کرناچاہتے ہیں یہ جان لینا چاہئے کہ ان میں سے کوئی بھی الحدیدہ بندرگاہ سے زندہ بچ کر واپس نہیں جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬