‫‫کیٹیگری‬ :
24 June 2018 - 16:07
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436369
فونت
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت جہاں مظلوم فلسطینیوں کا خون بہا رہی ہے وہیں اب فلسطینیوں کو جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مالی نقصانات پہنچانے کی کارروائی بھی کر رہی ہے۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق، فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف جہاں سعودی عرب کی اسرائیل اور غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ ساز باز کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ مظالم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسرائیل نے تازہ کارروائی میں غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلیں نذرآتش کردیں۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل سلمان الفارسی کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنوۃ کے مقام پر موجود زرعی اراضی ، زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں باغات اور فصلیں  جل کر خاکستر ہوگئیں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬