28 June 2018 - 12:55
News ID: 436419
فونت
امریکی وزير خارجہ نے قطر پر شدید دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کو فوری طور پر عرب اختلافات ختم کرکے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہوجانا چاہیے۔
قطر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائے الیوم کے مطابق امریکہ اور قطر کے وزراء خارجہ کے درمیان حال ہی میں واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس میں امریکی وزير خارجہ نے قطر پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کا محاصرہ کرنے کے لئے امریکی اتحاد میں شامل ہوجائے ۔

امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کو حل کرنے کے حق میں ہیں کیونکہ اس بحران سے صرف ایران کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

رائے الیوم کے مطابق قطر کا سیاسی اور اقتصادی محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک نے 13 شرائط پیش کئے ہیں ۔ جنھیں قطر نے رد کردیا ہے جبکہ سخت ترین شرائط میں ایران واحد ملک تھا جس نے قطر کی مدد کی اور اس کے بعد ترکی نے بھی قطر کو کافی سہارا دیا اور قطر کی حمایت کے لئے ترک فوج قطر میں تعینات کردی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬