07 October 2018 - 13:38
News ID: 436508
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
حجت الاسلام حسن روحانی اور الیگزینڈر وان ڈر بیلین نے جامع ایٹمی معاہدے کو دنیا یورپ اور ایران کے لئے بے انتہا اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چند فریقی معاہدوں کے عالمی اصولوں کے منافی ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں آسٹریا کے اپنے ہم منصب الیگزینڈر وان ڈر بیلین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام حسن روحانی نے بیان کیا : ایران صرف اسی صورت میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے گا کہ اس معاہدے کے فوائد سے بھرپور استفادہ کر سکے۔

ایران کے صدر جمہور نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اگر معاہدے کے باقی ماندہ فریق ایرانی مفادات کے تحفظ کی لازمی ضمانت فراہم کریں تو ایران امریکہ کے بغیر بھی اس معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے تیار ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یک طرفہ اور خود سرانہ پالیسیوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور کوئی ایک ملک، پوری دنیا کے ملکوں اور اقوام کے لئے فیصلے کرنے کا حق نہیں رکھتا ۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے خطے میں امنیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خطے میں امن و امان کا قیام علاقے کے ملکوں اور پوری دنیا کے حق میں بہتر ہے ۔

انہوں نے آسٹریا کے حکام کے ساتھ مغربی ایشیا کے حالات اور دیگر مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کی جانب اشارہ کیا اور اس گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار، عراق اور شام کے عوام کی مدد، یمن کے عوام اور انسانی امداد بہم پہنچانے اور خطے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے تخریبی کردار کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ۔

ایران کے صدر جمہور نے آسٹریا کی حکومت کی جانب سے ایرانی وفد کے پرتپاک خیر مقدم کی قدر دانی کرتے ہوئے بیان کیا : ایران اور آسٹریا کے عوام کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں اور حالیہ عشروں کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات فروغ کی جانب گامزن رہے ہیں ۔

الیگزینڈر وان ڈر بیلین نے بھی اس موقع پر دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آسٹریا اور ایران اپنے سیاسی تعلقات کی ایک سو ساٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں اور ہمارے درمیان روابط تقریبا پانچ سو سال پر محیط ہیں ۔

آسٹریا کے صدر نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کو افسوسناک اور تہران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا ۔۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬