رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات چینی سفیر پانگ سن نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعہ جوہری معاہدے میں موجودہ چیلنجوں کا حل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی عیلحدگی اور ایران کی دیانتداری کے بعد گروپ 4+1 اس عالمی سمجھوتہ کی حمایت کریں گے۔
سن نے کہا کہ چین نے واضح اعلان کردیا کہ ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرکے اس کی حقیقت پر واقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس عالمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک نیک نیتی کے ساتھ اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان بالخصوص شاہراہ ریشم کے استعمال کے وقت سے دیرینہ تعلقات قائم ہے اور شاہراہ ریشم صرف ایک سڑک نہیں بلکہ ایک ثقافتی، مذہبی اور تاریخی راستہ ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ ہمارا مقصد شاہراہ ریشم کی ترقی ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران اس میں سب سے اہم ملک ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/