
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی سید عبدالرحیم موسوی نے اپنی ایک گفتگو میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دشمن کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی نے مزید کہا ہے کہ دشمن ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں سے واقف نہیں ہیں اور اگر ان کو اس سے متعلق معلوم پڑجائے تو دشمن دوبارہ ایران کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے پہلے اپنا انجام ضرور سوچے گا۔
جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایرانی عوام کی طرف سے دشمن کے خلاف اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام غیرملکیوں کو ایران کے متعلق فیصلے کرنے کی بالکل اجازت نہیں دیتے ہیں۔
انہوں نے دشمن کی سازشوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ایسی حرکتوں سے بڑھکنے والا نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۹/