05 August 2018 - 11:44
News ID: 436785
فونت
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بحریہ نے محصورین غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی کو روک کر اس میں سوار میڈیکل ٹیم سمیت عملے کے ۱۲ ارکان کو گرفتار کرلیا۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کی کشتی اہلِ غزہ کے لیے امداد لے کر محصور پٹی کی طرف رواں دواں تھی کہ اسرائیلی نیوی کے اہل کاروں نے اسے روک لیا۔

یہ کشتی اس اتحاد میں شامل تھی جس میں 4 امدادی بحری جہاز ڈنمارک سے مئی میں غزہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

غیرملکی امدادی جہازوں کا یہ اتحاد غزہ کے بے آسرا عوام کو ضروریات زندگی اور ادویات پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ 12 سال سے زائد عرصے سے محصورینِ غزہ کی مفلوج زندگی کو بحال کرنے میں مدد کی جاسکے۔

اسرائیلی فوج نے امدادی کشتی کو روکنے کے بعد اشہدود بندرگاہ منتقل کردیا اور امدادی سامان ضبط کرتے ہوئے میڈیکل ٹیم اور عملے کے 12 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان سے تفتیش کی جارہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬