‫‫کیٹیگری‬ :
08 August 2018 - 14:19
News ID: 436807
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے ایران کو عراق کا اﺳﭩﺮیٹجیک پارٹنر قرار دیا ۔
سید عمار حکیم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی قد آور سیاسی اور مذہبی شخصیت اور قومی تحریک حکمت کے صدر بحجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے بغداد میں قومی تحریک حکمت کے اراکین اور عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران ہمارا اﺳﭩﺮیٹیجک پارٹنر ہے لہذا اس کا ساتھ دینا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے.

سید عمار حکیم نے ایران کے خلاف امریکہ کے معاشی دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کو دباؤ اور پابندیوں کا سامنا ہے جس کا مقصد ملک میں سیاسی نظام کو نشانہ بنانا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ہر بحران میں عراق کا ساتھ دیااس لئے عراق بھی ایران  کے ساتھ ہے۔

سید عمار حکیم کا کہنا تھا کہ ایران اپنی بہترحکمت عملی بالخصوص باصلاحیت قیادت کی بدولت تمام مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا. /۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬