‫‫کیٹیگری‬ :
08 August 2018 - 15:00
News ID: 436811
فونت
ڈاکٹر سلطان شاہی:
اقتصادی میدان میں ہندوستان اور چین ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو غیر موثر ثابت کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اسرائیل کوشش کرتا ہے ان دو ملکوں کے ساتھ تعلقات برقرار کر کے ایران کے خلاف محاذ قائم کرے اور ایران کو امداد رسانی کے راستے بند کرے۔
ڈاکٹر سلطان شاہی ڈاکٹر سلطان شاہی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی رضا سلطان شاہی نے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غیر عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کر کے اپنی لابی کو مضبوط کرنا چاہتا تھا۔

ڈاکٹر سلطان شاہی نے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اس بیرونی اسٹریٹجک کو ایران کے مقابلے میں استعمال کرنا شروع کیا کہا: صہیونی ریاست نے ایران کے حامی ملکوں کو اپنی طرف کھینچنے اور ان کے ساتھ تعلقات کرنے کی کوشش شروع کردی تاکہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں اسرائیل و امریکہ کا ساتھ دے سکیں ۔

انہوں نے کہا: اقتصادی میدان میں ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو غیر موثر ثابت کرنے میں ہندوستان اور چین بنیادی کردار ہے ، لہذا اسرائیل ان دو ملکوں کے ساتھ تعلقات برقرار کر کے ایران کے خلاف محاذ قائم کرے اور ایران کو امداد رسانی کے راستے بند کرنے میں  کوشاں ہے اور نہ صرف ہندوستان بلکہ اسرائیل ان تمام ملکوں کو اپنے ساتھ جوڑنے اور ایران کے خلاف اکسانے کے لیے کوشاں ہے جو ایران کی مدد کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سلطان شاہی نے کہا: گاندھی اور نہرو جیسے ہندوستانی رہنماؤں نے اگرچہ اسرائیل کے خلاف کبھی کوئی ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا مگر فلسطینیوں کے حقوق کو بھی نظر انداز نہیں کیا ، انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کو پیش نظر رکھا ، وہ اتنی آسانی سے فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت و مظالم کو تسلیم نہیں کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا: ہندوستان جیسے آزاد ملک سے اس بات کی توقع ہے اسے اسرائیل کے جرائم کے خلاف نہ صرف خاموشی اختیار کرنا چاہئے بلکہ ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہیے اور کم سے کم اپنے سفارتی تعلقات سے ہی فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کو نہتے فلسطینوں مظالم ڈھانے سے روکنا چاہئے۔ /۹۸۸/ن ۹۷۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬