08 August 2018 - 15:38
News ID: 436813
فونت
فخر امام نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی بہتری کیلئے ہمارے ایسے عالمی حالات سے باخبر علماء کو کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خیالات اور جذبات پاکستانی عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی ہے، ان شاء اللہ ہم ملکی سلامتی و بقا کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری علامہ ناصر عباس سے ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جنوبی پنجاب سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے ممبرز ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر، ایم این اے ملک ریاض حسین، ایم پی اے محمد ندیم قریشی، ایم پی اے رفاقت علی شاہ گیلانی اور آزاد منتخب رکن اسمبلی سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے اسلام آباد میں ملاقات کی، نو منتخب ممبران اسمبلی نے الیکشن 2018ء میں بھرپور تعاون پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اقتدار نقوی، ملک اقرار حسین، نثار فیضی، سید محسن شہریار اور سیکرٹری سیاست جنوبی پنجاب انجینئر مہر سخاوت بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نومنتخب ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دشمن قوتوں کی بھیانک سازشوں کیخلاف نومنتخب حکومت اور ممبران اسمبلی کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، عوام نے آپ پر اعتماد کیا ہے اور آپ کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے محب وطن اور غیور عوام کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کریں، ملک سے کرپشن، لاقانونیت، اقرباء پروری کے خاتمے کے لئے جدوجہد کریں اور روائتی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات خصوصاً پانی، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، دہشتگردی کے ناسور سے نجات کے لئے انتہا پسندوں، ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کا محاسبہ کرنا نومنتخب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ و داخلہ پالیسی پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لئے ناگزیر ہے، ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر مسالک و مذاہب کو یکساں آزادی دینا اور انکے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہمارے آئین میں بھی اس کی تاکید ہے، امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت روائتی حکومت سے ہٹ کر ایک مثال قائم کرے گی، اور پاکستان کو ایشاء کے عظیم ممالک کے صفوں میں کھڑا کرنے میں کردار ادا کریگی، سینیئر سیاستدان و نومنتخب رکن قومی اسمبلی سید فخر امام نے تمام ممبران کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا۔ فخر امام نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہمارے ایسے عالمی حالات سے باخبر علماء کو کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خیالات اور جذبات پاکستانی عوام کے امنگوں کی حقیقی ترجمانی ہے، ان شاء اللہ ہم ملکی سلامتی وبقا کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬