رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر عبدالعلی علی عسگری نے کل صحافت کے دن کی مناسبت سے تہران میں منعقد ہونے والے سیمینارمیں آج کی دنیا میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے میں دشمن کی جانب سے من گھڑت خبر بنانے سے بخوبی واقف ہے اور اس کا مقابلہ کر رہا ہے کہ جس سے اس شعبے میں صحیح اور درست خبر بنانے والے صحافی نکھر کر سامنے آتے ہیں۔
عبدالعلی علی عسگری نے ایرانی قوم کو مایوس کرنے اور ان کے مستقبل کو مبہم پیش کرنے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے فارسی زبان میں 290 چینل شروع کر رکھے ہیں جن کےذریعے وہ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ اینٹرنٹ اور سوشل میڈیا کی اہمیت سے واقف ہے اس لئے اس نے اب تک دوسرے ملکوں کو اس میں شریک نہیں کیا ہے اس لئے کہ امریکہ اسے اپنے مفادات کے حصول کے لئے استعمال کر رہا ہے۔
ایران میں 17 مرداد یعنی 8 اگست کو صحافت کا عالمی دن منایا جاتاہے۔
سحر عالمی نیٹ ورک صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے صحافی برادری کو صحیح اور مستند خبر کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰