07 August 2018 - 13:31
News ID: 436803
فونت
یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھنے کا چینی فیصلہ قابل ستائش ہے۔
یورپی یونین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی معاون نیسالی توچی نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے باوجود چین کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھنے کے فیصلے کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے چین کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات کو بند کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کرتے دیتے ہوئے کہا کہ چین کا فیصلہ ایران جوہری معاہدے کو تحفظ دینے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

بلوم برگ نیوز کے مطابق، چین کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات کے خاتمے کے حوالے سے امریکہ کی درخواستوں کو مسترد کرنا امریکی صدر ٹرمپ کی ایران مخالف سازشوں کی شکست کی علامت ہے۔

بلومبرگ نے کہا کہ واشنگٹن چین کو ایرانی تیل کی درآمدات کے خاتمے کے لئے قائل نہیں کرسکا اور ٹرمپ کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو الگ تھلگ کرنا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬