15 August 2018 - 23:03
News ID: 436887
فونت
بحرینی عوام نے اپنے قومی دن کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں منجملہ البلاد القدیم میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے کئے ہیں۔
بحرین مظاھرہ

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں کئےگئے مظاہروں میں شریک لوگوں نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی فوری رہائی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سبھی سیاسی قیدیوں کو جلد سے جلد رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

آل خلیفہ حکومت نے دوسال قبل بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو بے بنیاد دعوؤں اور بہانوں سے گرفتار کرکے ان کی شہریت منسوخ کردی تھی اور انہیں ان کے گھر میں نظر بند کردیا تھا جبکہ ان کے آبائی علاقے الدراز کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

 بحرینی عوام کے وسیع تر مظاہروں اور احتجاج کے بعد شاہی حکومت، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر مجبور ہوئی ۔

دوسری جانب بحرین کی سبب سے بڑی اپوزیشن الوفاق پارٹی نے ملک کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہی حکومت کا عوام سے رابطہ اور مفاہمت نہ ہونے کے باعث تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہی ہے۔

الوفاق پارٹی نے اپنے بیان میں ملک میں قومی سطح کے جامع منصوبے پر زور دیا اور خبردار کیا کہ شہریوں کے اندر اعتماد کے فقدان اور انصاف کی رعایت نہ کئے جانے کی وجہ سے ملک میں بحران کا دائرہ پھیل سکتا ہے،

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے شاہی حکومت کے خلاف عوام کی پرامن جد وجہد اورانقلابی تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬