16 August 2018 - 11:29
News ID: 436890
فونت
یمن کے مغربی ساحلی علاقوں میں یمنی فوج کی ایک کارروائی کے دوران سعودی اتحاد میں شامل بیس کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے۔
یمنی فورسز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں کو اس وقت ہلاک کردیا گیا جب وہ الدریھمی کے علاقے میں واقع اپنے ٹھکانے کی جانب واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحلی علاقوں میں سعودی اتحاد کی پانچ جدید ترین بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پچھلے بہترگھنٹے کے دوران الدریھمی شہر اور دوسرے مغربی ساحلی علاقوں پر حملے کی کوشش کرنے والے ایک سو اسّی سعودی اتحادی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ان کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے ایک سوچھتیس فوجی زخمی بھی ہوئے جبکہ امریکہ کی فراہم کردہ بیس بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے باوجود مغربی ساحلی سیکٹر پر یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی اتحاد کو زبردست ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬