عبداللہ حسین ہارون :
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی موجودہ مشکلات کو امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ امریکہ کا رویہ دوستانہ نہیں ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن اسلام آباد کو مشکلات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان امریکہ کے نوکر طرح واشنگٹن کے مفاد میں کام کرتا رہا ہے۔
عبداللہ حسین ہارون نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو امریکہ کی وابستگی سے باہر نکل کر مستقل پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔
انہوں نے پاکستان کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر تاکید کی ۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں سخت کشیدگی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے