19 August 2018 - 11:20
News ID: 436911
فونت
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی صدی کے سازشی معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سعودی عرب، اردن ، مصر اور فلسطینی رہنماؤں پر مشتمل ۴ فریقی اجلاس بلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
عبدالفتاح السیسی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی صدی کے سازشی  معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سعودی عرب، اردن ، مصر اور فلسطینی رہنماؤں پر مشتمل 4 فریقی اجلاس بلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق  مذکورہ 4 ممالک کے سربراہی اجلاس سے قبل وزراء خارجہ اور انٹیلیجنس سروسز کے حکام کا بھی اجلاس منعقد ہوگا۔

عرب حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان سازشوں میں سر فہرست سعودی  عرب ہے جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قرن کے سازشی معاملے میں اردن اور فلسطین مخالفت کررہے ہیں لیکن اس سلسلے میں امریکہ کا مصر اور سعودی عرب پر شدید دباؤ ہے امریکہ صدی کے اس معاملے کو سعودی عرب اور مصر کے ذریعہ پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬