19 August 2018 - 11:55
News ID: 436912
فونت
روسی صدر اور جرمن چانسلر نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔
ولادیمیر پوتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر اور جرمن چانسلر نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور جرمن چانسلر آنجیلا مرکل نے گزشتہ روز برلن میں ایک ملاقات کے دوران عالمی جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔

اس موقع پر پیوٹن نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ بہت ہی اہم ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے معاہدے کو جس کا مقصد عالمی اور علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنا اور جوہری ہتھیار کے عدم پھیلاو ہے محفوظ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شامی پناہ گزین افراد کی واپسی اور اس ملک کی بحالی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

جرمن چانسلر نے بھی انسانی حقوق کے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متنازعہ مسائل صرف مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جا سکتا ہے۔

مرکل نے کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فریقین نے یوکرائن، شام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬