21 August 2018 - 10:58
News ID: 436932
فونت
ترکی کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے راہ فرار اختیار کیا ۔
ترکی میں امریکی سفارت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق انقرہ میں سفید کار میں سوار افراد نے امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گولیاں امریکی سفارت خانے کی چیک پوسٹ کی کھڑکی پر لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترک حکام کے مطابق یہ واقعہ صبح 5 بجے پیش آیا جب ایک سفید کار سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر آکر رکی جس میں موجود مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

ترکی کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ترکی میں امریکی پادری کی نظر بندی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬