رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی عاملہ کمیٹی کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے جنوبی لبنان میں اقلیم التفاح کی پہاڑیوں پر واقع ملیتا میوزیم میں خیبر ایک میزائل کی تقریب رونمائی میں کہا کہ حزب اللہ کے اسلحے لبنانی عوام کے تحفظ اور دشمنوں کے مقابلے میں دفاع کے لئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک استقامت انہی ہتھیاروں کے ذریعے ایسے دشمنوں کے خطرات اور دھمکیوں کا مقابلہ کررہی ہے جس کے پاس انتہائی خطرناک ہتھیار ہیں اور جو علاقے میں بچوں اور گاؤں والوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
حزب اللہ کی عاملہ کمیٹی کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے کہا کہ خیبر ایک میزائل سات میٹر لمبا اور ستر کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوہزار چھے میں جب دشمن نے لبنان پر جارحیت کی تھی تو اسی میزائل سے عفولہ اور خدرا علاقوں میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
حزب اللہ نے پچھلے دنوں تینتیس روزہ جنگ میں اپنی فتح کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر ملیتا میں ہی کئی ڈرون طیاروں کی رونمائی کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/