22 August 2018 - 19:12
News ID: 436941
فونت
میانمار کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے کوآرڈینٹیر نے کہا ہے کہ حکومت میانمار مسلم آبادی والے صوبے راخائن میں موثر دسترسی کی اجازت نہیں دے رہی۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ہم آہنگ کنندہ یا کوآرڈینیٹر برائے میانمار نٹ اوسٹبے نے صوبہ راخائن کے تمام علاقوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میانمار راخائن کے محدود علاقوں تک ہی رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ نے حکومت میانمار کیجانب سے صوبہ راخائن کے محض چند دیہاتوں میں محدود سرگرمیوں کی تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔نٹ اوسٹبے نے کہا کہ عالمی ادارہ امداد رسانی کے حوالے سے حکومت میانمار کے ساتھ کسی بہتر سمجھوتے کی کوشش کررہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی میانمار کے مسلم آبادی والے صوبے راخائن میں، مسلمانوں کے خلاف فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کی حالیہ حملے پچیس اگست دوہزار سترہ سے شروع ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں چھے ہزار روہنگیا مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔کئی لاکھ مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلا دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ میانمار کی فوج ملک سے مسلمانوں کے تصفیے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہے۔۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬