رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظریہ تحفظ ناموس رسالت کے بغیر کوئی مسلمان کہلانے کا حقدار نہیں ہے، گستاخی رسول کرنیوالا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، شریعت میں اس کی سزا موت ہی ہے ۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود و نصاریٰ کیلئے قرآن پاک نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ یہ مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے، مسلم حکمران یہود و نصاریٰ سے پینگیں بڑھانے کی بجائے مسلم ممالک سے روابط بڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ہماری غیرت ایمانی ہمیں جھنجھوڑ رہی ہے، پوری دنیا کے مسلمان ہالینڈ کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ ہالینڈ کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن گستاخان رسول کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰