02 September 2018 - 15:26
News ID: 437039
فونت
یمنی فورسز نے جیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
یمنی فورسز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسزنےجیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

یمنی فورسز کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری اور یمنی ماہیگیروں کی شہادت کے بدلے میں سعودی عرب کی جنگی کشتی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔

یمنی فوج کے ترجمان کے معاون عزیز راشد کا کہنا ہے کہ یمنی ماہی گیروں پر سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اب تک 222 یمنی ماہگیروں کو شہید جبکہ 206 کو زخمی کردیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬