05 September 2018 - 17:04
News ID: 437067
فونت
غزہ میں فلسطینیوں کے صیہونی مخالف اجتماع پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم از کم پچّیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صیہونیوں اور فلسطینیوں میں تصادم

رسا نیوز ایجنسی کی فلسطینی ذرائع سے رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے شمال میں بیت حانون گذرگاہ کے قریب واقع ایرز میں واپسی مارچ سے مربوط سرگرمیوں کے لئے کئے جانے والے فلسطینیوں کے اجتماع پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کا واپسی مارچ پرامن طریقے سے تیس مارچ یوم الارض سے مسلسل جاری ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے یہ اجتماع فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے آنروا کی مالی امداد منقطع کئے جانے کی مذمت میں بھی کیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے لئے  اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی امداد منقطع کر دی ہے تاکہ فلسطینیوں کو سینچری ڈیل پر مجبور کیا جاسکے۔ اس منصوبے میں بیت المقدس کو صیہونی حکومت کے حوالے کئے جانے کی بات کہی گئی ہے جبکہ فلسطینیوں کو وطن واپسی کا بھی حق حاصل نہیں ہو گا اور فلسطینی صرف غزہ اور غرب اردن کے کچھ علاقوں تک محدود ہو جائیں گے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں پچّیس فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬