05 September 2018 - 17:08
News ID: 437068
فونت
افغانستان میں جھڑپوں کے دوران ۳۱ طالبان اور ۶ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
 طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کے مطابق صوبے پکتیا کے ضلع جانی خیل میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں31 طالبان ہلاک ہوگئے۔ 

طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ میں 6 سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ طالبان نے پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا دی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬