13 September 2018 - 22:55
News ID: 437134
فونت
ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی یورپی یونین کی ڈپٹی چیف خارجہ پالیسی نے ایک نشست کے دوران تازہ ترین علاقائی صورتحال بالخصوص شام اور یمن کے بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا۔
حسین جابری انصاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور یورپی یونین کی ڈپٹی چیف خارجہ پالیسی نے ایک نشست کے دوران تازہ ترین علاقائی صورتحال بالخصوص شام اور یمن کے بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، اعلی ایرانی سفارتکار حسین جابری انصاری نے گزشتہ روز جنیوا کے دورے کے بعد برسلز پہنچے جہاں انہوں نے یورپی یونین کی ڈپٹی چیف خارجہ پالیسی 'ہلیگا اشمت' سے ملاقات کی۔

فریقین نے اس موقع پر شام اور یمن کے بحران کے فوری خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی۔

جابری انصاری نے شام اور یمن کے بحران کے خاتمے سے متعلق این ممالک میں جاری کوششیں اور مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

انصاری نے یمن پر ایران اور یورپ اور چار یورپی ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے مشترکہ مذاکرات میں شرکت کے لئے برسلز کا دورہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬