بدرالدین الحوثی :
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور تکفیری عناصر اسلامی روح کا خاتمہ کرنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کر رہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ سامراجی اور طاغوتی طاقتیں پوری تاریخ میں مسلمانوں کے لئے مشکلات کھڑی کرتی رہی ہیں اور آج سعودی عرب، تکفیری تحریکیں اور دوسرے منافق گروہ اسلامی سماج کو اندر سے کھوکلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ملا اور دیگر علمائے سو، دین کے نام پر امت کو گمراہ اور اس کی تذلیل کا سامان بنا رہے ہیں۔
انصار اللہ کے سربراہ نے اس سے پہلے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حقیقی اسلام کا امریکہ، سعودی اور اماراتی اسلام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ نفاق کی پیداوار ہے۔/۹۸۸/ن۹۷۹/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے