19 September 2018 - 16:49
News ID: 437179
فونت
ضروری مواقع پر ہوائی سفر کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ یمنی حکومت کی مفاہمت کے باوجود جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر صنعا ایرپورٹ سے علاج کے لئے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یمن

کی جارحیت کی اتنہا: صنعا ایرپورٹ سے علاج کے لئے بیرون ملک جانے پر پابندی عاید کی

ضروری مواقع پر ہوائی سفر کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ یمنی حکومت کی مفاہمت کے باوجود جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر صنعا ایرپورٹ سے علاج کے لئے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ اور اقوام متحدہ کے یمن سے متعلق  انسانی امور کے انچارج لیز گرینڈی نے اٹھارہ ستمبر کو ضروری مواقع پر صنعا سے ہوائی سفر کے بارے میں ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے ہیں۔

المیادین ٹی وی کے مطابق اس مفاہمت کے تحت ایسی حالت میں طے پایا تھا کہ یمن کے بیماروں کا پہلا ہوائی سفر منگل کے روز انجام پائے گا، یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے صنعا ایرپورٹ سے علاج و معالجے کے لئے یمنی بیماروں کے بیرون ملک جانے کی راہ میں مزاحمت کی اور انھیں صنعا ایرپورٹ سے یمن سے باہر جانے سے روک دیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬