افغانستان کے صوبے فریاب میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ۸ بچے جاں بحق اور ۴ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب کے علاقے کوہ سید میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔
افغان سی آئی ڈی ڈائریکٹر غلام علی نے میڈیا کو بتایا کہ اس علاقے میں طالبان نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ جہاں ایک درجن سے زائد بچے خطرے سے بے خبر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔
افغان محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بری طرح زخمی بچوں میں سے دو بچوں کی ٹانگیں کاٹنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی حالت نازک ہے۔ ٹانگوں سے محروم دونوں بچوں کو جوزجان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فریاب کے علاقے کوہ سید کو طالبان کے قبضے سے حال ہی میں آزاد کرایا گیا تھا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے