23 September 2018 - 20:39
News ID: 437214
فونت
امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے شام کے علاقے دیرالزور سے کئی داعشی سرغنوں کے فرار میں مدد کی ہے۔
دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے باخبر ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے شام کے علاقے دیرالزور سے کئی داعشی سرغنوں کے فرار میں مدد کی ہے۔

شام میں دیرالزور کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے کئی طیاروں نے دیرالزور کے جنوب مشرقی مضافتی علاقے المراشدہ کے اطراف میں اتر کر کہ جہاں داعشی عناصر موجود ہیں، اس دہشت گرد گروہ کے کئی سرغنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا اقدام کیا ہے۔

عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کو نجات دلانے اور انھیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا امریکی اقدام، علاقے میں دہشت گردی کے لئے امریکی حمایت کا ایک اہم ترین ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ نے اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر اپنی مرضی کا ایک نام نہاد داعش مخالف اتحاد قائم کر رکھا ہے جس کے حملوں میں اب تک صرف عام شہری ہی مارے جاتے رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬