رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اوریمن کے صوبہ الحدیدہ کے التریبہ علاقہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق التریبہ پر سعودی جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی ہے جبکہ یمن کے دوسرے صوبوں پر بھی سعودی عرب کے مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنمیں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کے تمام تر فوجی محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی و فوجی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ سعودی اتحاد کی جارحیت کا مسلسل منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور خود جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں فوجی و صنعتی ٹھکانوں کو جوابی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد یمن کو فوجی جارحیت کا مسلسل نشانہ بنا رہا ہے اور تین سال سے بھی زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود یہ اتحاد یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/