25 September 2018 - 11:32
News ID: 437229
فونت
روسی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ شام کو ایس تھری ہنڈریڈ سسٹم کی فراہمی اس ملک میں استحکام کا باعث بنے گی۔
دفاعی اس ۳۰۰

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول کے ادارے کے سربراہ ولادیمیر ارماکوف نے منگل کے روز ایک بیان میں شام کو دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو S300  سسٹم کی فراہمی اس ملک میں استحکام کا باعث بنے گی۔

انھوں نے شامی حکومت کی درخواست پر شام میں موجود روسی فوجیوں کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے امریکہ پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا اور کہا کہ امریکہ روس کی جانب سے شام کو میزائل سسٹم فراہم کئے جانے کے سلسلے میں غلط پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

روس کے وزیر دفاع نے بھی اس سسٹم کی فراہمی کے بارے میں روسی صدر کی ہدایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں یہ سسٹم شام منتقل کر دیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں شام کے فضائی کنٹرول مرکز کو روس کے خودکار کنٹرول سسٹم سے آراستہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یہ اقدام شام پر اسرائیل کے حملے کے دوران روس کا طیارہ تباہ اور پندرہ افراد کے مارے جانے کے واقعے کے بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬