29 September 2018 - 14:30
News ID: 437270
فونت
عراقی وزير خارجہ ابراہیم نے عراق میں ایرانی اہلکاروں کی موجودگی کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کوسختی کے ساتھ رد کردیا ہے۔
اسرائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزير خارجہ ابراہیم نے عراق میں ایرانی اہلکاروں کی موجودگی کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کوسختی کے ساتھ  رد کردیا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزير اعظم کو دوسرے ممالک کی سکیورٹی امور کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں  اور نہ ہی اسے اقوام متحدہ کے اسٹیج سے ایسا کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

عراقی وزير خارجہ نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام کو اچھی طرح علم ہے کہ کون سے ممالک نےعراق میں داعش دہشت گردوں کی حمایت کی اور کون سے ممالک نے عراقی حکومت اور عوام کی داعش کے خلاف جنگ میں مدد کی۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬