01 October 2018 - 11:30
News ID: 437287
فونت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوٹیرس نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوٹیرس نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اینتونیو گوٹیرس نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ وہ  اس مسئلے پر موجود عدم اتفاق کو مثبت مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٓٹری جنرل آج سے بھارت کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں جہاں وہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندرا مودی  اور وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 جون کو اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کی تنظیم نے کشمیر کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کشمیر میں لاکھوں افراد کے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کشمیر میں بار بار رونما ہونے والے تشدد اور بد امنی کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات اور پرامن حل کی بہت ضرورت ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬