سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے یمن میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ایک اعلی اہلکار عسیکر العتیبی نے اعتراف کیا ہے کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں متعدد بار اشتباہات کا ارتکاب کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
اس نے کہا کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں تحقیقاتی ٹیم نے عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اوریمن کے متاثرہ کو خسارات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں مدارس، اسپتالوں ، مساجد اور مین کے دیگر بنیادی ڈھانچوں کو ہوائی بمباری میں تباہ کردیا ہے اور سعودی عرب کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے