02 October 2018 - 18:37
News ID: 437304
فونت
امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کواوبامہ، بش اورکلنٹن کے مقابلے میں زیادہ ناقابل اعتبارقراردے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کواوبامہ، بش اورکلنٹن کے مقابلے میں زیادہ ناقابل اعتبارقراردے دیا۔

معروف تحقیقی ادارے پیو ریسرچ کےسروے کےمطابق صرف چونتیس فیصدامریکی شہری ڈونلڈ ٹرمپ کو قابل اعتبارسمجھتے ہیں جبکہ اس سےقبل اوبامہ کے دورصدارت میں اکاون فیصد لوگ انہیں قابل اعتبارشخص سمجھتے تھے۔

امریکی صدرکےغصے سے متعلق ستر فیصد شہریوں کاکہناہےکہ ٹرمپ کے لیےغصے پرقابوپانا مشکل ہے۔

سروے کے مطابق تریسٹھ فیصد خواتین، چوراسی فیصد سیاہ فام اور سڑسٹھ فیصد اعلیٰ تعلیم یافتہ امریکیوں کی نظرمیں ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی ذمہ داریاں معقول انداز میں انجام نہیں دےرہے.

اس سروے کے مطابق، دنیا کے 20 ممالک اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ آج امریکہ کی مقبولیت دنیا میں کم ہو رہی ہے اور ان کی مقبولیت 43 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ ٹرمپ کے حامی 27 فی صد ہیں اور 70 فیصد سے زائد لوگ اس کے مخالف اور اس پر بھروسا نہیں کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬