08 October 2018 - 14:15
News ID: 437344
فونت
افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
افغانستان دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، کابل میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ دفتر یوناما کے مطابق گزشتہ نو ماہ کے دوران افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں چھیالیس فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ہونے والے مختلف دہشت گردانہ حملوں میں دو ہزار تین  سو چونتیس افغان عام شہری مارے گئے ہیں۔

 افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال کی پہلے چھے ماہ کے دوران جنگ اور دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والے عام شہریوں کی تعداد میں تیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک ہفتے پہلے ایک غیر سرکاری تنطیم نے بتایا تھا کہ صرف ستمبر کے مہینے میں امریکی فوج کے فضائی حملوں کے دوران سو سے زائد افغان شہری مارے جا چکے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬