18 October 2018 - 17:49
News ID: 437432
فونت
کشمیر میں ہلاکتوں کے خلاف آج وادی میں عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر وادی میں جہاں تمام کاروباری اور تجارتی مراکز اور اسی طرح تعلیمی ادارے بند ہیں وہیں ریل خدمات بھی معطل ہیں۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ایک دن کے لئے معطل رکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر کے علاقہ سید علی اکبر فتح کدل میں کل بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے معراج الدین بانگرو سمیت 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

مسلح تصادم کے دوران ایک شہری اور ایک پولیس اہلکاربھی ہلاک جبکہ ریاستی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں سیکورٹی فورسز نے آج جمعرات کی صبح ایک مقامی عسکریت پسندکو ہلاک کردیا۔ بی فارما کی ڈگری رکھنے والے شوکت نے مبینہ طور پر 2 اکتوبر کو حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬