‫‫کیٹیگری‬ :
22 October 2018 - 12:23
News ID: 437476
فونت
جامعہ روحانيت كاشان کا جنرل سکریٹری:
جامعہ روحانيت كاشان کا جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ آيات قرآن کا نزول مومنین کیلئے شفا اور ظالمین کے خسارہ ہے تاکید کی: اگر انسان کا دل پاک و طاھر نہ ہو تو تلاوت قران بھی اس کے لئے سود مند نہ ہوگی ۔
حجت الاسلام علي رضا شاه فضل

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر کاشان سے رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانيت كاشان کا جنرل سکریٹری حجت الاسلام علي رضا شاه فضل نے گذشتہ شب مسجد امام خمينی(ره) کاشان میں سوره توبہ کی 123 تا 127 ویں آیات کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: کفار دو گروہ میں ہیں، پہلا گروہ ان کفار کا ہے جن کا کفر ان کی گفتار و کردار اور لباس سے ظاھر ہے اور انہوں نے پرچم کفر کو برافراشتہ کر رکھا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: دوسرا گروہ ان کفار کا ہے جن کا کفر ان کے لباس اور ان کے کردار و گفتار سے ظاھر نہیں ہے ‹‹الَّذينَ يَلُونَکُمْ مِنَ الْکُفَّارِ›› ان کا ظاھر مسلمانوں جیسا ہے مگر وہ باطنی طور سے کافر ہیں یہ وہی لوگ ہیں جہنوں نے مسجد ضرار کی تعمیر کی اور دین اسلام میں فتنہ کی بنیاد رکھی ۔

حجت الاسلام شاه فضل نے کہا: اس طرح کے افراد سے جن کا ظاھر اسلام اور باطن کفر ہے ، خود کو محفوظ رکھنا چاہئے قران کا کہنا ہے کہ ایسے افراد سے ‹‹قاتِلُوا›› قتال کرو اور ان سے ‹‹وَ لْيَجِدُوا فيکُمْ غِلْظَةً›› سختی کے ساتھ پیش آو ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے اس آیت کے آخر میں فرمایا کہ ‹‹وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقينَ›› چونکہ انسان معمولا جنگ و جدال سے خائف ہے لہذا خداوند متعال ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ نہ ڈرو میں تمھارے ساتھ ہوں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬