22 October 2018 - 14:48
News ID: 437478
فونت
الجزیره چائنل کے تجزیہ کار:
ایسے حالات میں کہ سعودیہ عربیہ کی جنایتیں ساری دنیا پر عیاں ہوچکی ہیں یہ ظالم حکومت پٹرول اور تیل کی درآمدات سے استفادہ کرتے ہوئے خود کو اسلام کا نمائندہ معرفی کرنے میں کوشاں ہے ۔
سعودیہ

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، عالمی میدانوں میں آل سعود کی ظالمانہ پالیسی کے باوجود یہ ظالم حکومت پٹرول اور تیل کی درآمدات کے بل بوتے پر خود کو اسلام کا نمائندہ معرفی کرنے میں کوشاں ہے ، اس سلسلہ میں الجزیره چائنل کے تجزیہ کار خالد بیدون اپنی تحریر میں حقائق سے پردہ اٹھایا ہے ۔

بیدون نے الجزیرہ سائٹ پر نشر ہونے والی اپنی اس رپورٹ میں خاشقچی کی قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تحریر کیا : ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقچی کے گم ہوتے ہی پوری دنیا کی انگلشت اتہام سعودیہ عربیہ خصوصا اس ملک کے ولی عھد بن سلمان کی جانب اٹھ گئیں ۔

سعودی شھری خاشقچی، آل سعود حکومت پر شدید تنقید کی وجہ سے امریکا میں مقیم تھے اور سیاسی تجزیات میں عربی و انگلش زبان میں لوگوں کے مورد توجہ تھے ، سعودی ولی عھد بن سلمان کی حکم اغواء اور قتل کے احتمال کو لیکر دنیا کے تمام میڈیا میں ھنگامہ کھڑا ہوگیا اور ان کے قتل کے اعتراف نے حقوق بشر کی خلاف ورزی اور مخالفین کے ساتھ ہونے والے شدت پسندانہ رویہ کے سلسلہ میں موجود ماضی کی تمام چیزوں نے اس بات کی تائید کردی کہ خاشقچی کے گم ہونے اور ان کے قتل میں سعودیہ حکومت کا ہاتھ موجود ہے ۔

الجزیرہ کے اس تجزیہ کار نے تحریر کیا : ان حالات میں کہ سعودیہ غلط حرکتوں اور اعمال کا مجموعہ ہے بہت سارے لوگ عالم اسلام کو سعودیہ کے ذریعہ ہی پہچانتے ہیں ، اگر چہ سعودیہ اپنی تاسیس کے دور سے ہی شر پسندانہ اعمال انجام دیتا رہا ہے مگر اس نے دین اور مذھب کے نام پر خود پاک و طاھر کرلیا ۔ خاشقچی ، سعودی حکومت کے سخت ترین منتقد تھے جو اس ملک کے حکمراں کے ہاتھوں قتل کردئے گئے ، ایسا ملک جو بہت سارے لوگوں کے ذھن میں اسلام کا آئڈیل سمجھا جاتا ہے ۔ /۹۸۸/ ن

بیدون نے اپنے تحریر کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ نتیجہ دیا کہ سعودیہ نہ فقط موجودہ زمانے میں بلکہ ماضی میں بھی اسلام کا نمائندہ ملک نہیں تھا بلکہ اہل سنت اور وھابیت کی شدت پسندانہ تعلیمات پر استوار ایک سامراجی ملک ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬