رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کواستنبول میں سعودی قونصل خانے میں وحشیانہ اور خوفناک طریقہ سے قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق جرمن نشریہ اشپیگل نے امریکی وفاقی پولیس ادارے " ایف بی آئی " کے باخبر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد نے سعودی صحافی خاشقجی کو بہیمانہ اور دردناک انداز میں قتل کرنے کاحکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب پہلے خاشقجی کے قتل سے انکار کرتا رہا لیکن آخر کار سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے عالمی دباؤ کے تحت ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ولیعہد محمد بن سلمان کے قریبی دوست بھی شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/