29 October 2018 - 19:47
News ID: 437516
فونت
عراق:
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی مرکزی آپریشنل کمان نے اربعین حسینیؑ کے زائرین کو تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے بغداد اور عراق کے جنوبی صوبوں مین ڈرون طیاروں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے
جنوب عراق کے زائرین اربعین کی کربلا کی جانب پیاده روی

رسا نیوز ایجنسی کےمطابق، عراق کی عوامی رضاکار فورس کی مرکزی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ ڈرون طیاروں کی منتقلی کا مقصد فضائی حدود کی نگرانی اور کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمیوں نیز ان علاقوں میں اطلاعات کا تبادلہ کرنا ہے۔صوبے ذیقار کے پولیس سربراہ نے بھی اربعین حسینی کے زائرین کی حفاظت کے لئے حیدریہ سے کربلا تک کے پورے راستے میں ٹاسک فورس کے جوانوں کو تعینات کئے جانے کی خبر دی ہے۔دریں اثنا عراق کی سرحدی گذرگاہوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسین میں شرکت کے لئے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کے قافلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے/۹۸۸/ن ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬