
رسا نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد پاکستان کے مخلتف شہروں میں اب بھی احتجاج جاری ہے، اور کئی سڑکیں بلاک ہیں جس کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مراکز تک پہنچنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین مذہب کیس میں آسیہ مسیح کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب فیصلہ آنے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں احتجاج شروع کردیا گیا تھا۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کردیا تھا جبکہ متعدد علاقے بند بھی کروادیے تھے، جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا تھا۔
آج بھی مظاہرین اہم شاہراوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو دفاتر اور کاروباری مراکز پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں نے تعطیل کا اعلان کردیا تھا/۹۸۸/ن۹۴۰