رسا نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے داراحکومت تہرا ن میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میںم نعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرکے امریکہ قطعی طور پراپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ پائےگا۔ خطیب جمعہ نے عراق میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے اربعین میں 17 ملین سے زائد افراد کی تاریخی شرکت کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین علیہ السلام کو کم ساتھیوں کے ساتھ فتح اور ظفر عطا کی ۔ آج دنیا میں ہر طرف حضرت امام حسین علیہ السلام کی کفر و استکبار اور نفاق پر فتح کے چرچے ہیں۔
خطیب جمعہ نے مستقل ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ عالمی نظم و نسق کو تباہ و برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ایران گذشتہ 40 برس سے امریکہ کی منہ زوری کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے اور آج اس میدان میں ایران تنہا نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک آج امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈآل کر بات کررہے ہیں اوراقتصادی میدان میں امریکہ کی منہ زوری کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں/۹۸۸/ن۹۴۰