11 November 2018 - 14:45
News ID: 437632
فونت
مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکریٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ضلعی سیکریٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور ضلعی  سیکریٹری اطلاعات محمد علی کاظمی بھی موجود تھے۔

ملتان سے جاری بیان میں ملاقا ت کے دوران حجت الاسلام اقتدار حسین نقوی نے شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ دنوں زائرین کو عراقی ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے ان کی جانب سے عراقی حکومت اور عراقی سفیر سے بروقت اور موثر رابطوں اور ملاقاتوں پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بھی اس مسئلہ کی طرف حکومت کی توجہ دلانے اور اس موقع پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو ناصرف سراہا بلکہ آئندہ بھی ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬